جیو اور جینے دو
بھارت میں موجودہ حکومت کے زیر سایہ نسل پرستی اور انتہا پسندی عروج پر ہے، جو نہ صرف خود بھارت کے اندرونی استحکام اور اس کے دعویدار سیکولر اور جمہوری ہونے کے تصورات کے منافی ہے
بھارت میں موجودہ حکومت کے زیر سایہ نسل پرستی اور انتہا پسندی عروج پر ہے، جو نہ صرف خود بھارت کے اندرونی استحکام اور اس کے دعویدار سیکولر اور جمہوری ہونے کے تصورات کے منافی ہے بلکہ خطے کے امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ حال ہی میں کینیڈا جیسے ممالک کی طرف سے بھارتی ایجنسیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں ملکی سرزمین پر قتل اور تخریب کاری جیسی غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ان کے پاس ایسے مصدقہ شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی سفارتی عملے اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے اراکین کینیڈین شہریوں کو نشانہ بنانے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں میں ملوث ہیں۔
