براہ راست مواد پر جائیں (Skip to main content)
بدھ 26 اگست 2026ء|
Daily Wateen - روزنامہ وطین
پاکستان· اسلام آباد ایڈیشن
·

دفاع پاکستان: سرحدوں کی حفاظت سے قومی اتحاد تک

دفاع پاکستان کا دن ہر سال تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی مادر وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

رپورٹ: سٹاف رپورٹر·منگل، 8 ستمبر، 2026·6 مشاہدات
شیئر:واٹس ایپ·فیس بک·X·
دفاع پاکستان: سرحدوں کی حفاظت سے قومی اتحاد تک
ماخذ: Daily Wateen Islamabad 08 09 2026.pdf

دفاع پاکستان کا دن ہر سال تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی مادر وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہماری مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ 1965ء کی جنگ میں ہماری پاک فوج اور غیور عوام نے جس شجاعت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ آج کے دور میں جب ملک کو مختلف قسم کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، قومی اتحاد اور یکجہتی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی و مسلک کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے متحد ہونا ہو گا۔ شہداء کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

روزنامہ وطین (Daily Wateen) · اشاعت: اسلام آباد، لاہور، وہاڑی
ABC Certified

متعلقہ خبریں (پاکستان)

مزید پاکستان خبریں →