براہ راست مواد پر جائیں (Skip to main content)
بدھ 26 اگست 2026ء|
Daily Wateen - روزنامہ وطین
اداریہ و تجزیات· اسلام آباد ایڈیشن
·

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 565 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ناگزیر

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 565 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ناگزیر ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو رہا ہے۔

رپورٹ: سٹاف رپورٹر·بدھ، 18 نومبر، 2026·13 مشاہدات
شیئر:واٹس ایپ·فیس بک·X·
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 565 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ناگزیر
ماخذ: Daily Wateen Islamabad 19 11 2026.pdf

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 565 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ناگزیر ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ سیلاب، غیر معمولی بارشیں، شدید گرمی، خشک سالی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور زرعی پیداوار میں اتار چڑھاؤ جیسے مسائل ملک کے لیے مسلسل چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں ماحولیاتی تحفظ کو قومی ترقی، اقتصادی استحکام اور عوامی فلاح کے بنیادی تقاضوں میں شامل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے پاکستان کو 2035 تک اپنے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کے لیے تقریباً 565 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہونے کا بیان اس مسئلے کی وسعت اور مالی تشویش کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان نے 2035 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فیصد کی کاوِش مقرر کیا ہے، جس میں سے 17 فیصد کی قومی وسائل سے حاصل کرنے جبکہ باقی 33 فیصد کی بین الاقوامی مالی و تکنیکی معاونت سے شرط ہے۔ یہ تقسیم اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داری تسلیم کرتا ہے، لیکن اس ہدف کا بڑا حصہ عالمی تعاون سے وابستہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قومی سطح پر واضح ترجیحات، مربوط منصوبہ بندی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مؤثر روابط کے ذریعے اس حکمت عملی کو عملی شکل دی جائے۔ پاکستان کے لیے سب سے اہم شعبہ توانائی ہے۔ بجلی کی پیداوار میں روایتی ایندھن پر انحصار نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ ہماری معیشت کو بھی مہنگا پڑتا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس شعبے میں حکومت کو درست سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ایک ایسا توانائی نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی طور پر بھی فائدہ مند ہو۔ پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع صلاحیت موجود ہے، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں سال کے بیشتر حصے میں دھوپ دستیاب رہتی ہے۔ اگر بڑے بجلی گھروں کے ساتھ گھریلو سطح پر چھوٹے پیمانے پر شمسی سطح پر بھی شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جائے تو روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم اس مقصد کے لیے بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے، توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولتوں بڑھانے اور متبادل ذرائع کو قومی گرڈ سے مربوط کرنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی ماحولیاتی آلودگی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ بڑے شہروں میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ٹرکوں کا زیادہ بوجھ پبلک ٹرانسپورٹ اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اور شہری صحت کے مسائل کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اس تناظر میں الیکٹرک، ہائیڈروجن، اور ماحول دوست گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان میں برقی گاڑیوں کے استعمال کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کا جال بچھانے، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی میں ماحولیاتی تحفظ کو بنیادی اہمیت دی جائے تو ایندھن کی درآمدات میں کمی کی جا سکتی ہے اور شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری بھی ممکن ہے۔ صنعتی شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست پیداواری طریقوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ پاکستان کی صنعتی ترقی کا مستقبل اس بات سے وابستہ ہے کہ پیداواری سرگرمیوں کی درآمدات میں کمی کی جائے، تاکہ کاربن کے اخراج کی اور آلودگی کی جگہ پائے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ صنعتی اداروں کو ایسی مشینری اور ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے جو کم توانائی استعمال کرے اور کم سے کم آلودگی پیدا کرے۔ اس سلسلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو خصوصی مالی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف ملکی معیشت کے مقابلے میں ان کے لیے چھوٹے ماحول دوست ٹیکنالوجی اختیار کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ حکومت اگر کم شرح سود پر قرضوں پر ٹیکس مراعات اور تکنیکی معاونت کا پروگرام متعارف کرائے تو صنعتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف بیک وقت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کا تحفظ اور شجر کاری بھی پاکستان کی موسمیاتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہونا چاہیے۔ درخت فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی، زمین کے کٹاؤ کی روک تھام اور حیاتیا تی تنوع کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ وطین (Daily Wateen) · اشاعت: اسلام آباد، لاہور، وہاڑی
ABC Certified

متعلقہ خبریں (اداریہ و تجزیات)

مزید اداریہ و تجزیات خبریں →