صاف توانائی کی طرف منتقلی: پاکستان کی ماحولیاتی اور معاشی خود انحصاری کا تقاضا
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے صاف توانائی کی طرف منتقلی محض ایک ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ ایک معاشی مجبوری بھی ہے۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے صاف توانائی کی طرف منتقلی محض ایک ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ ایک معاشی مجبوری بھی ہے۔ موجودہ دور میں عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات روز بروز شدید تر ہوتے جا رہے ہیں، اور پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہے جو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک کو کبھی شدید سیلابوں اور کبھی طویل خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے بلکہ لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوتے ہیں۔ اس پس منظر میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی اور ہوا کی توانائی کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاکستان کی امپورٹڈ فیول پر انحصار کرنے والی معیشت کو شدید دھچکے لگ رہے ہیں، کیونکہ درآمدی تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ جب تک ملک میں مقامی اور سستی توانائی کے ذرائع کو فروغ نہیں دیا جاتا، معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو اس حوالے سے فوری اور طویل المدتی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالا جا سکے اور پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے۔

